اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 9 شہری بھی شامل ہیں۔ امدادی مراکز پر مسلسل فائرنگ کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 743 تک جا پہنچی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے نہ صرف رہائشی علاقوں بلکہ امداد تقسیم کرنے والے مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ حملوں میں پہلی بار خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہوئے، تاہم اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔

برطانیہ کا شام سے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

افغان بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سہ ملکی ٹی20 سیریز کی تصدیق کر دی

کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم

کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم

نئے مالی سال میں متوسط طبقے کی گاڑیاں مہنگی، لگژری گاڑیاں سستی

Shares: