اسرائیلی جیلوں میں 100فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی
اسرائیلی جیلوں میں جیمرز کی تنصیب اور دیگر پابندیوں کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔
1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رامون جیل اور کئی دوسری جیلوں میں درجنوں فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کے بعدمذکورہ فلسطینی قیدیوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی اسیران تحریک نے کینسر کاسبب بننے والے جیمرز کی جیلوں میںتنصیب کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کردی تھی۔
جمعرات کے روز ہی رامون جیل میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال تحریک کا اعلان کیا تھا۔ اب اس تحریک میں درجنوں قیدیوں نے بھی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اب بھوک ہڑتالی قیدیوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔