اسرائیل کا دبئی میں‌ قونصل خانہ کھل گیا، اس کے بعد کس کس ملک کی باری ؟

اسرائیل کا دبئی میں‌ قونصل خانہ کھل گیا، اس کے بعد کس کس ملک کی باری ؟

باغی ٹی وی :متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کھول دیا گیا۔

دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 2 اسرائیلی مشن ہوگئے اور مشرق وسطی میں اسرائیلی سفارتی مشنز کی تعداد 6 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مراکش، بحرین، مصر اور اردن میں ایک ایک اسرائیلی سفارتی مشن ہے۔

اس سے قبل ابو ظہبی میں اسرائیل کے سفارتخانے کا افتتاح ہو گیا تھا

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے ابو ظہبی میں اسرائیل کے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جب تک متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارتخانے کی اصل عمارت تعمیر نہیں ہوتی اس وقت تک سفارتی عملہ عارضی دفاتر میں اپنی سرگرمیاں انجام دے گا۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

Comments are closed.