صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ثروت اعجاز قادری نے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا ہے اسی حوالے سے ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے اے پی سی کا انعقاد کیا گیا تھا۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اسرائیلی جارحیت کی اب مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا۔تمام اسلامی مملکت کے سربراہان کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کھل کر سامنے آنا پڑے گا۔کھلی دہشت گردی کر کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔لاکھوں بچے خواتین بزرگ جوان فلسطینی زخمی حالت میں ہیں۔علاج معالجے کی وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔نہ ہی کوئی امداد پہنچانے کا ذریعہ ہے۔امدادی کیمپوں پر بھی اسرائیل زمینی اور فضائی حملے کر کے زخمیوں کو مزید زخمی کر رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ شام لبنان اور ترکی جس طرح شہید فلسطینیوں کے بچوں کی پرورش کے لیے آگے بڑھے ہیں اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔یہ وقت مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔تمام اسلام دشمن عناصر اب کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے ہر طرح کی امداد بھی پہنچا رہے ہیں۔افرین ہیں مظلوم اور نیت فلسطینیوں پر کہ وہ پھر بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔تمام مسلم ممالک کو اب اگے بڑھ کر اسرائیل کے ہاتھ کو روکنا ہوگا۔اسرائیل باتوں سے نہیں منہ توڑ جواب دینے سے ہی خاموش ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ کی سماعت کل ہوگی