اسرائیلی وزیراعظم انتہاپسندی کی راہ پر، فلسطینی علاقے میں یہودی کالونی کی منظوری

0
34

عالمی برادری کی طرف سے شدید تنقید کے باوجود اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے صرف دو روز قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں یہودیوں کی بستی کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان نسل پرستانہ ہے، مذمت کرتے ہیں :ترکی اور عرب لیگ

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے وادی اردن میں واقع میفوت یریکو کے نام سے بستی کو سرکاری اور قانونی بستی قرار دینے سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔

دریں اثنا ء سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں غرب اردن میں یہودی کالونی کے قیام کے اسرائیلی اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Leave a reply