اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0
23
forigon office

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کل زیرو پوائنٹ پر ہوں گے پاکستان اپنے منصوبے کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے،کلبھوشن یادیو کو کونسلر رسائی دینے کے معاملے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں .

بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو کبھی اندرونی اور کبھی بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتا ہے مگر اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی بھارت جو قدم اٹھا چکا ہے اس سے عالمی سطح پر پھنس گیا ہے ،

حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،پاکستان

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی واقعات کوغلط انداز میں پیش کرنے پرتشویش کا اظہا ر کرچکے ہیں ،افغان حکومت کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں ،سرحدی علاقے میں فائرنگ سے متعلق افغان حکومت کے موقف کو مستردکرتےہیں،

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

 

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Leave a reply