اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

0
55

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،ترجمان دفتر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ افغانستان اہمیت کا حامل تھا، پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 14 کشمیریوں کو شہید کیا، گزشتہ ایک سال میں 300 سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی اداروں نے بھی تصدیق کی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں،دوران دورہ وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیجانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالیں گےاور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیر خارجہ اسلاموفوبیا کے مسائل پر بھی بات کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیجانب سے میڈیا اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے، نومبر کے ماہ میں بھارت فوج نے 14 کشمیریوں کو شہید کیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی مہم چلا رہا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 479 روز سےبھارت کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں،پاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ایک سال میں 300 سے زائد کشمیریوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا،بھارت مظالم سے کشمیریوں کےجذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا،یو این سیکریٹری جنرل کوبھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کیا ہے،بھارت پاکستان پرالزامات لگاکر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے، عالمی اداروں نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی مہم چلا رہا ہے، آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریات سے بھارت میں اقلیتوں کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت ڈوزئیر کی شکل میں پیش کیے،ورلڈ اکنامک فورم نے کنٹری اسٹریٹجی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، یہ ایک سال میں دوسرا تزویراتی مکالمہ تھا، وزیراعظم نے مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کیا،

Leave a reply