اسرائیلی وزیر اعظم نے کرونا ویکسین لگوا لی ، ساتھ کیا پیغام دے دیا

اسرائیلی وزیر اعظم نے کرونا ویکسین لگوا لی ، ساتھ کیا پیغام دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعطم نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے . وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر صحت یلی ایڈلسٹن کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی دوسری دوز لگائی گئی .

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ اسرائیل کے تمام شہری جو ویکسین کی دوسری خوراک وصول کرنے والے ہیں وہ بھی میری طرح پرجوش ہیں۔سب یہ ویکسین لگوئیں‌ گے.

کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوتے ہی اسرائیل نے بڑی مقدار میں یہ ویکسین حاصل کی اور فوج کی مدد سے اس کے محکمہ صحت نے دن رات ایک کرکے شہریوں کو ویکسین دینے کا عمل شروع کر دیا جو اب تک جاری ہے اور ویکسین تیار ہونے کے تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کی 20فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے اس قدر متحرک ہونے پر دنیا حیران رہ گئی تاہم اب اس حوالے سے مزید چشم کشا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کی طرف سے جب بتایا گیا کہ اس کی ویکسین کے ٹرائیلز کامیاب ہو رہے ہیں اور جلد ویکسین حتمی منظوری کے لیے بھیج دی جائے گی، اسی وقت اسرائیل نے کمپنی کے ساتھ ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل سے بھی پہلے کئی ممالک یہ معاہدہ کر چکے تھے اور اسرائیل کا نمبر ان کے بعد آنا تھا لیکن اسرائیل نے پیسے دے کر باقی ممالک سے پہلے ویکسین حاصل کر لی

Comments are closed.