روزے کی اہمیت و فضیلت کیا ہے؟ استقبال رمضان کیسے کرنا چاہیئے ؟ مبشر لقمان کی لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں خصوصی گفتگو

0
85

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ویب ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کا آغاز روزے کی اہمیت اور فضیلت کے عنوان سے کیا گیا جس میں سئینر اینکر پرسن مبشر لقمان کا رمضان المبارک کے کی رحمتوں اور برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینے کو ہمدردی کا مہینہ قرار دیا ہے لہذا انسانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں بھوکوں کو کھانا کھلائیں مریضوں کا علاج و عیادت یتیموں اور بیواؤں کی خبر گیری محتاجوں کی حاجت روائی اللہ کے پسندیدہ پہلو ہیں

باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت کیو موبائل کے تعاون سے مبشر لقمان یوٹیوب اور دیگر 4 چینلز سمیت فیس بک اور ٹویٹر پر پیش کی جانے والی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹرانسمیشن ہے جس میں مبشر لقمان اور زین علی اور مختلف علماء اکرام اور گلوکار سلمان احمد سے رمضان اور دنیا کے موجودہ حالات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا

کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جانے والی لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کا آغاز قاری خلاد محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا تلاوت کے بعد روزے کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا یہ باربرکت اور رحمتوں والا مہینہ اپنے گناہون کی معافی مانگنے کا اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں

مبشر لقمان نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان سے پہلے اپنے ساتھیوں کو اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کرتے تھے اسوہ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جتنی بھی ہمیں تعلیمات ملتی ہیں کہ ہم رمضان گزاریں کیسے ؟ اس پر روشنی ڈالتے ہوئے سینئیر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے یا بعد میں فجر کے بعد دو گھٹری تنہا بیٹھ جائیں اور رمضان المبارک کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کا منصوبہ بنائیں دو رکعت نماز پڑھ کے اس منصوبے کو عملی صورت دینے کے لئے اللہ تعالی کی مدد مانگیں روزانہ کم از کم تین آیات ترجمعہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں اور تین اچھی عادات اپنائیں تین بُری عادات کو ترک کرنے کی کوشش کریں نہ صرف رمضان میں بلکہ بعد میں بھی ان کو جاری رکھیں

مبشر لقمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے کہا کہ روزے کا بنیادی مقصد تقوی یعنی گناہوں سے اجتناب قرار دیا ہے مبشر رمضآن نے کہا آئیں رمضان المبارک کے مقد س مہینے کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں سحر کی وقت بہت قیمتی ہے حدیث نبوی کے مطابق سال بھر رات کے آکری حصے میں اللہ تعالی بندوں کو پکارتا ہے ہے کویہ حاجت روا میں اس کی حاجت پوری کروں ہے کوئی مغفرت مانگنے والا میں اس کو بخش دوں

مبشر لقمان نے رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں بتاتے ہوئے اور اس بابرکت مہینے کی مقدس ساعتوں کی فضیلت سمیٹنے کا طریقہ بتایا کہا کہ سحری ٹائم جلدی اٹھیں اور تہجد کے نفل پڑھیں اللہ سے مغفرت صحت اور عافیت مانگیں دنیا کی ہر نعمت اوپر سے ہی ملنی ہے تینوں عشروں کی دعائیں بکثرت پڑھیں کچھ نئی مسنون دعائیں یاد کریں شب قدر میں عبادت کا اہتمام کریں اعتکاف بیٹھنے کی کوشش کریں اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی کوشش کریں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینے کو ہمدردی کا مہینہ قرار دیا ہے لہذا انسانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں بھوکوں کو کھانا کھلائیں مریضوں کا علاج و عیادت یتیموں اور بیواؤں کی خبر گیری محتاجوں کی حاجت روائی اللہ کے پسندیدہ پہلو ہیں

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ویب ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان اور اینکر زین نے گلوکار سلمان احمد سے بھی بات کی جس میں انہوں نے اپنی کورونا بیماری کے دوارن تجربات شئیر کئے بعد ازاں علامہ عبدالشکور حقانی اور علامہ حسنین رضا موسوی بھی جلوہ گر ہوئے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا
https://www.youtube.com/watch?v=DKXKNxeUMjA&feature=youtu.be
علامہ عبدالشکور نے کہا کہ پچھلے رمضآن اور اس رمضان میں فرق یہ ہے کہ پہلے اللہ نے اپنے گھر کے دروازے کھولے ہوئے تھے ہم نہیں جاتے تھے اب ہم جانا چاہتے ہیں تو اللہ نے اپنے گھروں کے دروازے ہمارے اوہر بند کر دیئے ہیں یہ وقت گھروں میں بیٹھ کراللہ سے معافی مانگنے کا ہے مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم مسجد نہیں جارہے یہ ایک شرعی عذرہے اس کا ثوات مسجد کے برابر ہے

علامہ حسینن رضا موسوی نے کہا کہ اس کے دو ذریعے ہیں ایک ہمارے گناہوں کی بنا پر یہ ہم پر اللہ کا عذاب مسلط ہوا ہے اللہ ہم سے ناراض ہے دوسرا یہ کہ یہ آزمائش بھی ہو سکتی ہے مسلمان پر جب اللہ کی آزمائش آتی ہے تو اللہ مسلمان کے درجات بلند کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی اس کیفیت کو بدلنے کا سب سے بہترین اپنے اعمال کو خلوص دل سے ادا کریں اور اس بابرکت مہینے میں اللہ سے معافی مانگیں اور اس وبا سے نجات حاصل کرنے کی دعا کریں

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

کورنٹائن کے دوران تنہائی میں اللہ سے تعلق قریب ہوا ، روحانی سکون ملا ، معروف گلوکارسلمان احمد کی مبشرلقمان سے گفتگو

Leave a reply