اشیاء ضروریہ اب کس نرخوں پر ملیں گئی طے ہوگیا

0
44

خانیوال:ڈپٹی کمشنراغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے از سر نو نرخ مقرر کر دیئے گئے۔ نئی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق چاول باسمتی کرنل کچی نیو 124 روہے فی کلو گرام، چاول باسمتی کرنل پکی نیو124, چاول اری6 نمبر 52, دال چنا باریک132 روپے میں فروخت ہو گا۔ دال چنا موٹی 136 دال ماش دھلی باریک 232 دال مسور موٹی180, دال مونگ دھلی 148, چنا سفید باریک 160 مقرر۔ چنا سفید موٹا188, بیسن138, سوجی 74, میدہ 74 ۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس فکسیشن کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے نرخ مقرر کیے گئے۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری بلال مارتھ، ایسے ڈی اے خالد محمود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو وافر مقدار میں معیاری اشیاء ضروریہ کی کم نرخوں پر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں دکاندار اشیاء خورد و نوش کے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے، گرفتاری، ایف آئی آر کا اندراج اور دکانیں سیل کریں۔

Leave a reply