سعودی عرب کےلیےیہی بہترہےکہ وہ اسرائیل تسلیم کرلے: پومپیوکی سعودی عرب کوترغیب

0
43

واشنگٹن : سعودی عرب کے لیے یہی بہترہےکہ وہ اسرائیل تسلیم کرلے: پومپیوکی سعودی عرب کوترغیب ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کو ترغیب دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں جس سے دیگر خلیجی ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد پومپیو نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد خطے میں امن و سلامتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور وہ اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر سعودی عرب سے مشاورت کرتا ہے۔

مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ ‘وہ خطے کی بدلتے حالات کا موجب ہیں اور یہ ممالک ایرانی کے اثر و رسوخ کو روکنے اور علاقائی تعاون کی ضرورت کو صحیح سمجھتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی تعلقات قائم کرنے پر سوچے گا، ابراہم معاہدے (متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائل سے معاہدے) کی کامیابی کے لیے ان کی اب تک کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں’۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو دوسری مدت کے لیے ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اسرائیل سے عرب ممالک کے تعلقات کو ایک کامیابی گردانتے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب بھی ‘صحیح وقت پر’ اسرائیل کو تعلیم کرے گا۔ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے کے باعث ٹرمپ کے ساتھ خلیجی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا ‘سعودی عرب کا اسلحے کی فروخت کا ایک جامع پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس سے شہریوں کا تحفظ اور امریکی روزگار برقرار رہے گا’۔

Leave a reply