اسے کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان : وزیرِاعظم کا مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم

0
14

اسلام آباد:اسے کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان : وزیرِاعظم کا مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ تمام مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثے فوری طور پر کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر کریں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر منتخب ایڈوائزر بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرایک مہم جاری ہے جس میں اکثروبیشترصارفین وزیراعظم عمران خان کوایک حقیقی لیڈرقراردے رہے ہیں، بعض صارفین کا تو یہ کہنا ہےکہ بے شک مجھے سیاسی طورپرعمران خان سے اختلاف سہی لیکن سچ یہ ہے کہ عمران خان وہ واحد لیڈرہے کہ جس کا سفردرست منزل کی طرف ہے ،مشکلات ضرور ہیں لیکن نیب پرشک کرنا عیب جوئی کے زمرے میں‌ آتا ہے

Leave a reply