کوئی پریذائیڈنگ افسرغائب نہیں ہوا:چل جھوٹے!یہ پنجاب نہیں کہ ن لیگ کی مرضی کا رزلٹ آئے:ڈآراو

0
43

کراچی: کوئی پریذائیڈنگ افسرغائب نہیں ہوا:چل جھوٹے!یہ پنجاب نہیں کہ ن لیگ کی مرضی کا رزلٹ آئے،اطلاعات کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے کہا ہے کہ کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا، اس سلسلے میں تمام دعوے جھوٹے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے کہا ہے کہ جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایسے ڈرامے بازیاں کرکے خوف زدہ نہیں کرسکتی ، یہ پنجاب نہیں کہ اپنی مرضی کے نتائج لے سکے

تفصیلات کے مطابق ڈی آر او ندیم حیدر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے،

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے گزشتہ رات ایک بجے کے قریب اپنے بیان میں کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران نتائج لے کر ڈی آر او آفس پہنچ چکے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے پریذائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کا الزام لگایا تھا، دریں اثنا، پولنگ اسٹیشنز 260 اور 261 سے متعلق بھی ن لیگ کا دعویٰ غلط ثابت ہوا

Leave a reply