fbpx

پہلی مرتبہ لاہوریوں‌ کو10 ماہ کےلیے گھبرانے کی اجازت مل گئی

لاہور:پہلی مرتبہ لاہوریوں‌ کو10 ماہ کےلیے گھبرانے کی اجازت مل گئی ،لاہوریوں کےلیےایسی خبرکہ سن کرہوجائیں حیران وپریشان ،اطلاعات کے مطابق لاہوریوں کے لیے ایک بہت ہی پریشان کن خبر
آگئی ہے ، یہ پریشانی کہنے کوتو 10 ماہ کےلیے ہے لیکن لگ ایسے رہا ہے کہ سال لگ جائے گا

ذرائع کےمطابق شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شاہکام چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، شاہکام فلائی اوور کیلئے گارڈرز اور ٹرانزم کی موقع پر تعمیر کے باعث ٹریفک کو تعمیراتی دورانیہ10 ماہ تک بند رکھا جائے گا۔

شاہکام فلائی اوور منصوبے کیلئے رات سے چوک کو ہرقسم کی کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، نہر سے بحریہ کی جانب آنیوالی ٹریفک کو جوبلی ٹاؤن، موہلنوال سے ڈیفنس روڈ پر چڑھایا جائے گا،

ضلع حکومت کے مطابق اس دوران ڈیفنس روڈ سے ٹریفک کو گرین سوسائٹی بریج سے بحریہ کے اندر راستہ فراہم کیا جائے گا، روہی نالے پر موجود بحریہ جانے کیلئے جلیانہ والا پل بند کردیا جائے گا، بحریہ سے ٹھوکر اور ڈیفنس روڈ پر واپسی کیلئے بھی یہی روٹ استعمال ہوگا۔

ہیوی ٹریفک کو ٹھوکر سے سندر رائیونڈ روڈ کی جانب راستہ فراہم کیا جائے گا، شاہکام چوک پر ڈیفنس روڈ، بحریہ، کنال روڈ اور ملتان روڈ سے آنا ممکن نہیں ہوگا۔