نئی دہلی :بڑے افسوس کا مقام ہے کہ بھارتی میڈیا بھی بھارتی سرکار کی طرح جھوٹا اور فراڈی ہے:اطلاعات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں بڑا دُکھ پہنچا کہ بھارتی میڈیا بھی بھارتی حکومت کی طرح جھوٹا اور فراڈی ہے ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ سکھس فار جسٹس کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے آزاد پنجاب تحریک اور ریفرنڈم پر بات کی ہے۔ جھوٹی خبریں پھیلا کر ان کی نیوز ایجنسیاں بھارتی حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سکھوں کے آزاد وطن خالصتان پر ریفرنڈم سے پریشان بھارتی حکومت نے چالاک ہتھکنڈوں کا سہارا لیا ہے۔بھارتی میڈیا نے جعلی خبریں چلائیں کہ برطانوی پولیس نے سکھ فار جسٹس کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ان خیالات کا اظہار سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی پولیس نے بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کی تردید کی ہے۔پرمجیت سنگھ پوما نے کہا، ’’ہمارے وکلاء نے میٹروپولیٹن پولیس سے رابطہ کیا اور ہندوستانی میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں دریافت کیا، لیکن پولیس نے ان خبروں کی مکمل تردید کی۔‘‘انہوں نے کہا کہ بھارت ان اچھے اور برے ہتھکنڈوں سے ریفرنڈم کو نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ یہ خبر بھارتی گروپ اے این آئی نے بھی چلائی تھی جو بھارت کا ایک بڑا گروپ ہے۔سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں جعلی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

Shares: