پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے خواتین کی آمدنی میں برکت نہ ہونے سے متعلق بیانات کو بکواس قرار دے دیا۔
حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں،سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے اگر عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو میں کہتی ہوں، ’امی! یو ڈان آ گڈ جاب‘ یہ عزت، شفقت اور تربیت کی علامت ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے خواتین کی کمائی کو بے برکت قرار دینے والوں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب باتیں بکواس ہیں، بر کت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں، بلکہ حلال و حرام، خلوص اور محنت سے ہے اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم کیسے دیتی؟-
بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے اپنی ازدواجی زندگی میں تمام ذمہ داریاں بانٹیں، میں نے بیٹیوں کو تعلیم دی، عثمان نے گھر بنایا ہم نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، اپنے اور ایک دوسرے کے خاندان کا خیال رکھا،شادی، محبت اور ذمہ داری کا نام ہے۔
ثمینہ نے بتایا کہ ان کا رشتہ نہ صرف محبت پر مبنی ہے بلکہ اس میں احترام اور تعاون بھی شامل ہےہم میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں، کبھی اگر عثمان کو میری ضرورت پڑے یا مجھے عثمان کی تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر رہتے ہیں اگر عثمان اپنے خاندان کی مدد کرنا چاہتے تھے تو میں نے کبھی انکار نہیں کیا اسی طرح وہ میری والدہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی دیکھ بھال میں ہمیشہ شریک رہے، میری والدہ کو میرے شوہر اور ان کے سب دامادوں نے پھولوں کی طرح رکھا، سارے داماد ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔
بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز