‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان

0
31

لندن : ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سے خطرات سے اپنی ٹیم کو آگاہ کردیا ،ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں کینگروز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑنےکے بعد انگلش ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست آگئی ہے اور اسے روکنا ناممکن نظر آرہا ہے۔دوسری جانب گروپ 2 میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم بھی حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہےکہ ‘یہ باقی ٹیموں کے لیے بھی پیغام ہےکہ انگلینڈ سب سے زیادہ تباہ کن اور بہترین ٹیم ہے’۔

مائیکل وان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ اب انگلینڈ کو کون روکنے جارہا ہے؟ اس مرحلے پر لگتا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایسا کرسکتا ہے’۔

مائیکل وان نے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو میچ سے قبل بھی خبردار کیا تھا اور ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہےکیونکہ آج کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائےگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں انگلینڈ 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ3 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کی جانب گامزن ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان بھی گروپ 1 میں پوائنٹس کے لحاظ سے سرفہرست ہے، اس طرح امکان ہےکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ دوسرے گروپ میں سیکنڈ پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا، اگر اسی طرح ہوا تو سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں انگلینڈ اور پاکستان فائنل میں مدمقابل آسکتے ہیں۔

Leave a reply