آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، صدر مملکت

0
41

باغی ٹی وی : ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، صدر مملکت

صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ دی گئی.صدر مملکت نے اس موقع پر کہا ہے ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،

صدر مملکت نے ہدیت کی کہ عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے، پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،

صدر مملک کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لئے اکیڈیمیا -انڈسٹری روابط ضروری ہیں، ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ ، طلبا کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، انتظامیہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو تیار کریں ، تحقیق و ترقی پر توجہ دیں،

بریفنگ میں صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی ملکی سافٹ ویئر انڈسٹری کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ، یونیورسٹی کے پانچ کیمپسزمیں 13،000 طلباء مختلف پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں، سال 2000 سے اب تک 24،000 طلباء مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، ادارہ ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو ہر سال 24 کروڑ روپے کی مالی امداد اور وظائف فراہم کرتا ہے ،

اس وقت 1،500 طلباء یونیورسٹی کی فراہم کردہ مالی اعانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،

*

Leave a reply