انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن قرار دے دیا ہے
آئی بی اے نے اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا،صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اینجلا کیرنی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی،انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی،
واضح رہے کہ اینجلا کیرنی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہو گئی تھیں،الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا،کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے،مقابلے کے ابتدائی مراحل میں کارینی کو ایمان خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا ،اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے ایمان خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے
واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یو ٹنگ کے ساتھ دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دے دیا تھا،اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔