اٹالین ایگ پلاؤ بنانے کی ترکیب

0
26

اجزاء:
چاول آدھا کلو
مٹر ایک پیالی
گاجر دو عدد کدو کش کر لیں یا چھوٹے ٹکڑے بنالیں
ہری پیاز دو عدد ٹکڑوں میں کاٹ لیں
گھی پانچ چمچ
سویا ساس 3 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
اجینو موتو دو چائے کے چمچ

ترکیب:
چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور دس پندرہ منٹ بھگو کر رکھ لیں مٹر اور گاجروں کو ابلنے کے لئے رکھ دیں کہ نصف گل جائیں پھر پتیلی میں گھی ڈال کر چار پانچ منٹ خوب گرم کریں اس میں پیاز اور ابلی ہوئی سبزیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں اور اس کے بعد ان میں نمک اجینو موتو اور سویا ساس ملا دیں اب ایک پتیلی میں پانی اور نمک ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال کر ابالیں ایک کنی رہ جائے تو پانی نتھار کر ان کو سبزیوں والی پتیلی میں ڈال دیں اور اچھی چمچ سے اچھی طرح مکس کر لیں انڈوں میں نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پین میں گھی گرم کر کے چپٹا سا آملیٹ بنا کر چھری سے موٹے موٹے لچھے کاٹ لیں ان کو چاولوں میں ملا کر دس منٹ تک دم دے دیں مزیدار ایگ اٹالین سٹائل پلاؤ تیار ہے

Leave a reply