اٹلی میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 7 لاشیں برآمد

0
17

روم: شمالی اٹلی میں لاپتہ ہونے والے مسافر بردار ہیلی کاپٹر کا ملبہ دو دن بعد پہاڑی علاقے سے مل گیا۔

باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق اٹلی کی نیشنل فلائٹ سیفٹی ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹلی میں دو روز قبل 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا جس کا ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا ابتدائی طور پر پانچ لاشیں ملی تھیں، لیکن بعد میں ہفتے کے روز جہاز میں سوار دو دیگر افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

یہ ہیلی کاپٹر، جو جمعرات 9 جون سے لاپتہ تھا، سات مسافروں کے ساتھ لوکا ہوائی اڈے سے اڑان بھرا تھا اور آج ماؤنٹ کسنا پر پایا گیا، مکمل طور پر تباہ ہو گیا یہ باقیات ٹسکنی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایمیلیا روماگنا کے شمالی علاقے میں اپینینس میں مونٹی کسنا پر پائی گئیں۔

ہیلی کاپٹر میں زمین پر گرنے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ لاشیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 ترکی شہری اور دو لبنانی ہیں جب کہ پائلٹ مقامی شخص تھا ہلاک ہونے والے ترک شہری اٹلی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔

دنیا بھر میں میزائل تجربات پرپابندی لگانے کامطالبہ

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کیڑے مار دوائیں اور کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی کی ملکیت ہے جو اپنے صارفین کو فیکٹری کا دورہ کرانے یا پروڈکٹس کی پروموشن کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے-

نیویارک، مجسمہ آزادی کے پیچھے عورت: لیڈی لبرٹی کون ہے؟

Leave a reply