پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان

0
24

پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں

پیکا ترمیمی آرڈیننس ، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر اعظم کے نام مراسلہ لکھ دیا

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ترامیم سے متفق نہیں ، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سےبے چینی پھیل رہی ہے،صحافتی ، انسانی حقوق کی تنظیموں و ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، ہر حکومت میڈیا سے تعلقات کا مزہ لیتی رہی،ترمیمی آرڈیننس کی وجہ سے صحافی اور میڈیا تنظیمیں حکومت کے خلاف ہورہی ہیں،مشاورت کے بغیر جاری آرڈیننس کے خلاف صحافتی و میڈیا تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیا،اتحادی ہیں لیکن عوام کےبنیادی حقوق کیلئےجدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے،ایم کیوایم کی سیاست میں بنیادی حقوق کےخلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کیلئےخطرہ اور آزادی اظہار رائےکے خلاف ہے،امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد نئی ترامیم کااجرا کرائیں گے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پیکا ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قانون جو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی مسلم لیگ ن کی تیار کردہ پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں جلد دائر ہونے کا امکان ہے،

قبل ازیں پیپلز پارٹی نے بھی پیکا آرڈیننس کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے، صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یو جے نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، آج سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس ایکٹ کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا ہے

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا قانون میں ترمیم کیخلاف قرارداد منظور کر لی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون میں ترمیم صدر پاکستان اور وفاقی وزیر قانون کے طاقت کے استعمال کا نمونہ ہےکالے قانون کو آرڈیننس کے ذریعے لانے کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا،آئین پاکستان ناگزیر ہنگامی صورتحال میں صدر مملکت کو آرڈیننس جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے،پیکا قانون میں ترمیم کیلئے کوئی ہنگامی صورتحال درپیش نہیں تھی، پھر بھی آرڈیننس جاری کیا گیا،پیکا قانون میں ترمیم آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار رائے کے حق کو روندتی ہے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک بھر کی تمام ایسوسی ایشنز کو اس ترمیم کی مذمت کرنے کی تلقین کرتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کرے،

فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی

پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

Leave a reply