fbpx

ابوظہبی، پہلی باضابطہ پرواز اسرائیل پہنچ گئی ،کون سے بڑے اسلامی ملک کی فضا سے گزر کرگئی

اتحاد ایئرویز کی پرواز تل ابیب کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی،کون سے بڑے اسلامی ملک کی فضا سے گزر کر گئی

باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات اورا سرائیل کے درمیان باقائدہ فضائی سروس بھی بحال ہو گی عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا۔

اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ائیر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے۔

یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اتحاد ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے20 منٹ میں تل ابیب ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی.پرواز میں ابوظبی میں تعینات اسرائیلی ناظم الاموربھی سوار تھے.
واضح رہے کہ ایئرلائن نے 19 اکتوبر 2020ء کو اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر خلیج سے پہلی غیر شیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.