کہتے ہیں میں کسی سے نہیں ڈرتا پھراتوارکو ضمانت کرا لیتے ہیں،ناصر حسین شاہ

0
82
جب سے مرتضٰی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر بنے ہیں مخالف پریشان ہیں،ناصر حسین شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میں کسی سے نہیں ڈرتا پھر وہ اتوار کو ضمانت کرا لیتے ہیں

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جس ہاؤس سے یہ آڈیو لیکس آرہی ہیں اس کا تقدس ہے،بشیر میمن کو بہت تنگ کیا گیا، جبری طور پر ریٹائرمنٹ لی گئی ،عمران خان نے آئی ایم ایف سے کس طرح معاہدے کیے بشیر میمن کے ساتھ کس طرح برتاؤ کیا گیا،اگر بہت شوق ہے توخیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلی میں الیکشن کرا لیں، پی ٹی آئی کا جو دور گزرا ہے وہ اب کبھی نہیں آئے گا۔یہ کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلی میں الیکشن کرا لیں۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی باتیں نہیں بتارہے ہیں۔انہوں نے آئی ایم ایف سے کس طرح معاہدے کیے۔وہ 2018 میں جس طریقے سے آئے ۔لوگوں پر غلط مقدمات بنائے ۔پانی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا وژن ہے ۔ہم پانی کو بڑھانے کے لیے بہت سی اسکیمیں دی ہیں۔ہم ڈی سیلیٹیشن پر جا رہے ہیں۔آئندہ انتخابات میں سب معلوم ہوجائے گا۔کراچی میں انتظامی طور پر پولیس نے لکھا ہے۔ پہلے فیز میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں پولیس چیف نے ایک لیٹر لکھا ہے ۔الیکشن کمیشن سیکورٹی کے لیے رینجرز اور فوج کو بھی کہہ سکتی ہے،سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔65 روپے فی کلو کے حساب سے آٹے کے اسٹال دے رہے ہیں۔مریم کے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے ۔آڈیو لیکس اور اس طرح کی چیزیں نہیں ہونی چاہیے ۔وہاں پر غیر ملکی سربراہ بھی آتے ہیں۔

Leave a reply