ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری

راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ مسجدوں و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر متحد ہوں اور اسلام دشمنوں کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ماہ رمضان کو سعادت سمجھ کر اس میں ہر قسم کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا.

Comments are closed.