”ازمیر جلدی ٹھیک ہوجاوٴ“پریشان نہیں ہونا ہم آرہےہیں:طیب اردوان کازلزلہ متاثرہ علاقےکوپیغام

استنبول :”ازمیر جلدی ٹھیک ہو جاوٴ“پریشان نہیں ہونا ہم آرہےہیں:طیب اردوان کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے 6.6شدت کے زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثر شہر ازمیر کے جلدی ٹھیک ہونے کی دُعا کی ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ گھبرانا نہیں ہم مدد کوپہنچ رہے ہیں

 

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت تیار ہے اور تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام مشینری استعمال میں لائی جا رہی ہے۔تمام ادارے اور وزراء پوری طرح مستعد ہیں۔

 

Izmir, get well soon, don’t worry, we are coming: Tayyip Erdogan’s announcement

یاد رہے کہ ترکی، بلغاریہ، یونان ،برطانیہ ،مصر اور لیبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ترکی کا شہر ازمیر زلزلے کی شدت سے لرز اٹھا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے ۔

 

 

زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ ،یونان، برطانیہ، مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارات کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

زلزلے کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.