جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

0
26

قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عہدوں کا ناجائز استعمال کرکے کرپش کا راج

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں کرپشن کا راج قائم ہو چکا ہے
سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرکے من پسند بندے لاکر کرپشن کروائی جا رہی ہے
ہسپتال میں جمیل کلرک اور رفیق اکاؤنٹنٹ کہ جس کی سیٹ ڈی ایچ کیو میں موجود ہی نہیں ہے ان کے ذریعہ سے ڈاکٹر لئیق ایم ایس منتھلییاں لے کر کرپشن کروا رہا ہے نیز دیگر ہسپتال میں تعینات عملہ نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے اور لڑائی جھگڑے کا کا میڈیکل لینے آنے والے سائلین کو خود ساختہ میڈیکل دلوانے کے لیے ہزاروں بٹورے جا رہے ہیں
ہسپتال کے عملہ میں اقبال نامی اہلکار خود ساختہ طور پر پانچ سے دس ہزار کے عیوض ہسپتال کے سرکاری کواٹروں میں لیجا کر جعلی رزلٹ کے لیے پین کلر و جسم لوکل کرنے والے انجکشن لگاکر ہڈی فیکچر کرتا ہے
اور جھوٹا بناوٹی میڈیکل کروا دیتا ھے اس کے علاوہ اوریجنل رزلٹ لینے والے سائلین کو بھی مختلف حیلوں بہانوں سے بلیک میل کرتے ہیں اور پیسے بٹورے جاتے ہیں
جمیل کلرک اور رفیق اکاؤنٹنٹ نے پورے ہسپتال میں اپنا ایک گروپ تشکیل دے رکھا ھے جس میں ہسپتال کا عملہ اور پرائیویٹ لوگ بھی شامل ھیں جو لوگوں کو اس کے پاس لے کر آتے ھیں
سائلین کی بار بار شکایات پر بھی اس کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی
جبکہ اس شخص کے جعلی رزلٹ دلوانے کی وجہ سے ہزاروں گھرانے مقدمہ بازی میں برباد ھوچکے ھیں
شہریوں کی وزیر صحت سی او ہیلتھ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ھے کے اس کرپت سماج دشمن شخص کے خلاف کارروائی کی جائے

Leave a reply