جب آپ کو طلب کیا تھا تو فیلڈ میں کیوں گئے؟ کبھی ہائی وے پر سفر بھی کیا؟ عدالت نے ایسا کس کو کہا؟

0
37

جب آپ کو طلب کیا تھا تو فیلڈ میں کیوں گئے؟ کبھی ہائی وے پر سفر بھی کیا؟ عدالت نے ایسا کس کو کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزار احمد نے این ایچ اے کے چیئرمین سے استفسار کیا کہ آپ گزشتہ سماعت پر عدالت میں کیوں موجود نہیں تھے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں فیلڈ میں تھا ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جب عدالت نے آپ کو طلب کررکھا ہے تو آپ فیلڈ میں کیوں گئے؟ جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ عدالت سے معذرت چاہتا ہوں ساری غلطی میری اپنی ہے، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا آپ ہائی وے پر سفر کرتے ہیں یا خالی جہاز پر ہی سفر کرتے ہیں ؟کراچی حیدرآباد کا حال دیکھا ہے ؟کیاوہ روڈ موٹروے کہلانے کے لائق ہے؟

اسلام آباد کو آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا، سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے پر برہم

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ روڈ ناقص ہونے کی بنیاد پرجو حادثات ہوں گے ان کےذمہ دار آپ ہوں گے پولیس سےکہہ دیتے ہیں کہ جو بھی حادثہ ہو چیئرمین این ایچ اے کو شامل تفتیش کیا جائے،ہر ماہ آپ پر5ہزار 300مقدمات آئیں گے

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت کا آرڈر آچکا ہے آپ کو اسے سمجھنا ہوگا، جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ عدالت وقت دے ،احکامات پر مکمل عمل درآمد کروں گا، جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ نے چترال گلگت روڈ پر کبھی سفر کیا ہے ؟یہ منصوبہ 2 بارکاغذوں میں بن چکا ہے ،لیکن روڈ کا نام ونشان نہیں،آپ سمجھتے ہیں ہمیں کچھ علم نہیں؟آپ کو چاروں طرف نظر رکھنی ہوگی،

عدالت نے کہا کہ چیئرمین این ایچ اے عدالتی حکم پر عمل در آمد کرکے رپورٹ جمع کروائیں.

Leave a reply