جب بھی انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہے ساری جماعتیں بھاگ جاتی ہیں،حلیم عادل

0
22

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہے ساری جماعتیں بھاگ جاتی ہیں، ن لیگ اور پی پی کا اقتدار شروع سے ہی جعلی رہا ہے،ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی اگر روک دی گئی تو ان دونوں جماعتوں کا نام لیوا کوئی نہیں ہوگا،ملکی مفادات میں ن اور پی پی کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتے،

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کرکے عوام کے ووٹ کا تحفظ یقنی بنائینگے،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ نے پیپلز پارٹی کو جتوایا، این اے 249 کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔

Leave a reply