جب بھی نوازشریف پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے،شبلی فراز
جب بھی نوازشریف پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے،شبلی فراز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے قانون سے فرار اختیار کرلی،
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جب بھی نوازشریف پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے، مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبار میں ہیں، براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے،پھرتفصیلات عوام سے شیئر کریں گے، براڈشیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے،عمران خان نڈر اور ایماندار ہے، دھائی سال پہلے ہماری حکومت آئی،نڈر سوچ رکھنے والی قیادت ہمیں ملی، پچھلے سال سے اس ملک کی سمت درست ہوچکی ہے، جو بڑا چور ہوگا،جس کی اربوں کی جائیدادیں ہوں گی اسے چور نہیں کہا جاتا، پوری قوم نے معاشرے کو ٹھیک کرنے میں حصہ لینا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا، ہمارے پاس وہ لیڈرشپ موجود ہے جیسی قائداعظم کی تھی،ڈر اور خوف نہ ہو تو آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرسکتے ہیں،
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پاکستان کےلیے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گےماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا، جو کل بلاول بھٹو نے باتیں کیں تو سب کو پتا ہے،وہ نوازشریف کی بات کررہے تھے،لیڈر نڈر ہوتا ہے، جب وقت آیا تو یہ لوگ بھاگ گئے، یہ قانون لانے کے بجائے بدمعاشوں کا جتھا لے کر چل پڑتے ہیں، یہ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں،ہماری حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے، آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی روش اپنائی گئی جس نے اخلاقی معیار کو تباہ کردیا،ہم نے اس عزم کو دہرانا ہے جس کے لیے ملک بنا تھا،ایسا ملک نہ ہو جس میں لوگ قانون کا مذاق اڑائیں، افواج پاکستان اور پولیس کے اداروں نے ملک میں نظم وضبط قائم کرنے کیلئے بہت کام کیے،
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام
تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ
یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام
یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام
یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق،آصف زرداری کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام
موجودہ قیادت کی توجہ ”نیا پاکستان“ ویژن کے تحت کس کام پر ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے