سلائی مشینوں پر بھی ٹیکس،جب حکمران عوام میں جائیں گے تو لگ پتہ چل جائے گا،بلاول

0
33

جب حکمران عوام میں جائیں گے تو لگ پتہ چل جائے گا،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف سالانہ بجٹ دیتے ہیں بلکہ ہر2ماہ بعد منی بجٹ بھی لے آتے ہیں، کنفیویژن معیشت کی موت ہوتا ہے معیشت پر کیے گئے فیصلے عوام کے لیے تکلیف دہ ہیں،جب آپ آئی ایم ایف کےپاس گئے تو آپ کمزور تھے،اس لیے کمزور ڈیل کی،آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ اب ملک کے غریب عوام اٹھائیں گے،آئی ایم ایف کا یہ بوجھ عوام کا معاشی قتل ہے،نیا پاکستان کا مطلب مہنگائی،بے روزگاری اور غربت ہے،آپ نے پاکستان کی معاشی خود مختاری کا سودا کیا ہے،آئی ایم ایف جانے کے بعد آپ نئے وزیر کے ساتھ واپس آئے پاکستان کی تاریخ میں بُرے معاشی اشاریئے سامنےآئے ،جب پاکستان دولخت ہوا تب بھی ہماری معیشت نیگیٹو گروتھ میں نہیں تھی جب پاکستان دولخت ہوا تب بھی ہماری معیشت منفی نہیں تھی،عمران خان مزید غربت اور مہنگائی کا بندوبست کررہا ہے،کنفیوژن معیشت کی موت ہوتا ہے،وزیراعظم انتخابی مہم میں جو باتیں کرتے تھے ہم سمجھے وہ کامیاب ہوکر سائیکل پر دفتر آئیں گے وہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں،ٹویٹر اور فیس بک کی جماعت نے آئی ٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس لگادیا،منی بجٹ سے ایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہوگا مہنگائی اور بے روزگاری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،منتخب حکومت ایسے فیصلے کر ہی نہیں سکتی،آپ نے عام آدمی کی زندگی مشکل میں ڈال دی،جب حکمران عوام میں جائیں گے تو لگ پتہ چل جائے گا وفاقی حکومت ہر قومی سانحے میں گم ہوجاتی ہے مری اور بلوچستان میں سانحات کے دوران حکومت غائب تھی ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ خود الیکشن لڑتے ہیں حکومت سلائی مشین پر بھی ٹیکس لگارہی ہے، سلائی مشین پر زیادہ نہیں بولوں گا سب کو معلوم ہےموبائل ، انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوان پیسے کمارہے ہیں شہباز شریف مفت لیپ ٹاپ بانٹتے تھے،موجودہ حکومت ٹیکس لگارہی ہے ، 2018سے اب تک اشیائے خورونوش کی قیمت میں58فیصد اضافہ ہوا،بلاول کے سلائی مشین سے متعلق بات پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے ہمارے بحران کا نام عمران خان ہے،قومی اسمبلی اجلاس، رانا ثناء اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران وزیرخزانہ کو موجود ہونا چاہیے تھا

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی غلطیوں کی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے معیشت صرف بیمار نہیں تھی بلکہ دیوالیہ ہونےکے قریب تھی، قرضوں کے ریکارڈ انبار کو ہم نے واپس کیاملک کو دیوالیہ ہونےسے بچایا اور معیشت کوترقی کی ٹریک پر لگایا، کورونا کے دوران باہر سے آیا لیپ ٹاپ کھول کر کہا کہ پورے پاکستان بندکردو، مسلم لیگ ن دیوالیہ ہونے کے قریب معیشت چھوڑ کر گئی،ہم نے ان کی کوویڈ کی مشاورت کو رد کر کے صحیح راستہ اپنایا، کوویڈ کے دوران ہماری معیشت نے4فیصد ترقی کی ایل این جی کی ڈیل ہم نے ڈیل کی اسی کمپنی سے جس سے انہوں کی تھی ہم نے کم ریٹ پر ڈیل کی ہمیں پتہ ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے مسلم لیگ ن کے دور میں امپورٹ کا سیلاب آیا تھا، امپورٹس نے ہماری معیشت کو تباہ کردیا ہے،ہمارے دور میں گنا 250سے 300روپے فی من فروخت ہوا، کورونا کےدوران سپلائی چین بند ہونے سے مہنگائی ہوئی، فصلوں کی پیداوار ن لیگ دورسے زیادہ ہوئی،اس سال ایکسپورٹ کو30ارب ڈالر تک لے جائیں گے سب سے زیادہ یوریا کی فروخت 2021 میں ہوئی،امیر لوگ جتنا ٹیکس دیتے ہیں انہیں زیادہ ٹیکس دینے کی ضرورت ہے، ہمارے لیڈ کے اکاونٹ سے 4ارب روپے نہیں نکلتے،منظور چپڑاسی کے اکاونٹس سے کیسے 4ارب روپے نکلے،ہم نے نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کے 10کارگو امپورٹ کیے، ایل این جی کا ایک کارگو 10ارب روپے کا ہے، بجلی گھروں کو ساڑھے 800ارب روپے سالانہ کرایہ دیا جارہا ہے،بجلی لیں یا نہ لیں ہمیں پیسے دینے پڑتے ہیں، ڈیمانڈ بڑھنے سے یوریا کی کمی آئی ہے،یہ اپنی بات کرکےچوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں،سندھ میں ریاست کا نظام کمزور ہو چکا ہے ،عدالت کے ریمارکس ہیں کہ سندھ میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں،ہم نے صرف 300 ارب کے ٹیکسز لگائے ہیں،لگائے گئے ٹیکسز ایڈجسٹ ایبل ہیں،منظور چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 4 ارب کہاں سے نکل آئے؟ ہم نے نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کے 10کارگو امپورٹ کیے، ان کےلگائے گئے ٹرمینلز کو 5لاکھ ڈالر یومیہ دےرہےہیں،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا،صحافی نے بلاول زرداری سے سوال کیا کہ کیا حکومت بجٹ منظور کرا لے گی؟ جس پر بلاول زرداری نے جواب دیا کہ ہماری کوشش ہوگی کی بھرپور مخالفت کریں، بجٹ منظور ہو یا نہ ہو لیکن اس کے اثرات ابھی سے آپ کو نظر آ رہے ہیں

 

کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Leave a reply