جب میں پاکستانی ہوں تو بھارتی فلموں میں کام کیوں کروں:نیلم منیر

0
38

اداکارہ نیلم منیر کہتی ہیں کہ مجھے بھارت سے کئی بار فلموں کی آفر آئی لیکن قبول نہیں کیں کیونکہ میں پاکستانی ہوں یہاں رہتی ہوں یہاں کے لوگوں کے لئے کام کرتی ہوں مجھے اپنے وطن سے بہت محبت ہے تو بھارت جا کر کام کیوں کروں ۔نیلم منیر نے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ کرینہ کپور سے ملیں وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ عاجز بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ” عشق زہے نصیب” آفر ہوا تھا لیکن میری بہت زیادہ مصروفیت تھی میں شوٹنگ کے لئے تاریخ نہیں دے سکی اس کے بعد یہ ڈرامہ یمنہ زیدی کے پاس گیا۔ میں سکرپٹ کے معاملے میں بہت زیادہ چوزی ہوں بہت سوچ سمجھ کر سکرپٹ پکڑتی ہوں۔ واضح رہے کہ نیلم منیر کافی عرصے سے ٹی وی پر نظر نہیں ٓآرہیں تھیں لیکن حال ہی میں ان کا ” پیار دیوانگی ‘ہے ” آٓن ائیر ہوا ہے اس میں وہ سمیع خان کے مقابلے میں نظر آرہی ہیں.

ابھی تک جتنی بھی قسطیں آن ائیر گئیں ان میں نیلم ایک ڈری سہیمی ہوئی لڑکی محسوس ہو رہی ہیں،ڈرامے کو ابیس رضا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور لکھا مصباح علی سید نے ہے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شجاع اسد ،صبا فیصل، جاوید شیخ ،حسن نیازی، عروج فاطمہ ،گل رعنا ،ندا خان ،صباحت بخاری اور عالیہ علی شامل ہیں.

Leave a reply