جب سب آپشن ختم تو خط لایا گیا، غریدہ فاروقی نے کئے عمران خان سے سوالات

0
34

جب سب آپشن ختم تو خط لایا گیا، غریدہ فاروقی نے کئے عمران خان سے سوالات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اٹک میں ہونے والے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس وقت مجھے سازش کا پتہ چلا تو جولوگ سازش روک سکتے تھے میں نے انکو بتایا افسوس وہ کچھ نہ کر سکے

عمران خان کے اس بیان پر خاتون اینکر و صحافی میدان میں آ گئیں، غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ میرے خان صاحب سے چند “اھم ترین” سوالات ہیں

پہلا سوال؛ خان صاحب آپ نے “اُن لوگوں” کو سازش بارے “کب” بتایا؟ تاریخ بتائیے!!! مبہم نہیں۔ واضح تاریخ

غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب سے میرا دوسرا “اھم سوال” ؛ اس سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجیے گا کیونکہ سب کچھ ریکارڈ پر محفوظ ہے!! کیا یہ درست نہیں کہ جب آپ کو مراسلے بارے آگاہ کیا گیا تو آپ نے کہا ایسے مراسلے تو آتے رہتے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں۔

غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ خان صاحب سے میرا تیسرا “اھم سوال”؛ 7 سے 27 مارچ تک مراسلے کی تفتیش تحقیقات کوئی کاروائی کیوں نہ کی گئی؟حکومت تو آپ کی تھی۔ یہان تک کہ سفیر اسد مجید نے کہا بھی کہ demarche کر کے پوچھا جائے کہ امریکی اہلکار کی غیرسفارتی گفتگو ذاتی ہے یا آفیشل؟ لیکن آپ نے یہ سب کیوں نہ کیا؟

غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب سے میرا چوتھا “اھم سوال”؛ “اگر” کوئی غیرملکی سازش تھی توآخری وقت تک پیپلزپارٹی کی مِنّت سماجت کیوں کی جاتی رہی کہ عدم اعتماد کا حصّہ نہ بنیں؟ اتحادیوں کو کیوں ساتھ رکھنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں؟ کیوں پرویز الہی کو آخری ٹائم پر آفر کی گئی؟ MQMکیلئے آفرز کیوں؟

غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب سے میرا پانچواں “اھم سوال”؛ کیا جب تمام آپشنز ختم ہو گئے، exhaust ہو گئے؛ بشمول اسٹیبلشمنٹ سے روابط کے؛ تب آپ کیطرف سے ‘غیرملکی سازش’ کا بیانیہ سامنے لایا گیا؟ یہ درست ہے؟ اس سوال کا جواب بھی سوچ سمجھ کر، کیونکہ تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔

عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سیاستدان فوجی قیادت پرتنقید اورتبصروں سے باز رہیں:پاک فوج کا پیغام

Leave a reply