جب انتخابی اصلاحات کے لیے مخلص ہی نہیں تو پھر رونا دھونا کیسا ، فواد چوہدری
جب انتخابی اصلاحات کے لیے مخلص ہی نہیں تو پھر رونا دھونا کیسا ، فواد چوہدری
باغی ٹی وی :تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار اختیار کر رہی ہے جو جہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔
فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ جب اصلاحات کے لیے تیارنہیں تو روئیں بھی نہیں، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا۔
نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائ افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئ دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2021
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ یہی سب سینیٹ اور ڈسکہ انتخابات میں بھی ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آوَٹ کم تھا۔
عمران خان نے تحریر کیا کہ ہماری حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پُرعزم ہے،انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی، شفافیت سے انتخابی نظام اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔