
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وہ نامور سماجی کارکن جبران ناصر کو اُن کی زندگی میں شامل کرنے پر اللہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہیں-
باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی اور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے منگیتر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔
https://www.instagram.com/p/CBpeAull9L-/
انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے منشا پاشا نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ میرا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا ہے کہ جب میں جبران کا ساتھ پانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کروں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جبران کا ساتھ دیا-
منشا پاشا نے لکھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے میرے سب سے بہترین دوست، ڈانس پارٹنر ،میرے کانفیڈنٹ اور میرے راز دار،میرے ہمزاد کے ساتھ ملایا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
واضح رہے کہ منشا پاشا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی منگنی کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔