جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،علامہ طاہر اشرفی

0
29

جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،علامہ طاہر اشرفی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،

یہ بات انہوں نے چرچ آف پاکستان اور انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی قومی بین المذاہب خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، بشپ آف پشاور ، انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے نوجوانوں کے امور کے کنوینئر مشتاق نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے ، پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر بنایا ہے ، نابالغ بچیوں ، جبری شادی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان میں فساد پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتی ہیں، پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کے حقوق کی محافظ ریاست ہے ، توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں سے مثبت کردار ادا کرنے کی توقع کرتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ انٹر فیتھ ہارمنی کونسلز کو یونین کونسلز کی سطح پر منظم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت انسانی حقوق کے ساتھ مل کر بہتری کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان نے دنیا میں تمام آسمانی مذاہب ، کتب و ناموس انبیاؑ کے تحفظ کی بات کی ہے ۔ کسی بھی غیر مسلم کے قتل یا ان کی املاک کو نقصان پہنچانے والے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پشاور میں قتل ہونے والے غیر مسلم ڈاکٹر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا نام لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کرنے والے اسلام کے دوست نہیں ہیں۔

کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ماضی میں پیسے کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خرید و فروخت کے کلچر کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ حزب اختلاف کو اس پر ساتھ دینا چاہئے۔نئے مدارس کے بورڈز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے درست فیصلہ کیا ہے ، مدارس کے نئے بورڈز بننے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی ۔ مزید بورڈز بھی بنائے جائیں گے، مدارس کے ذمہ داران رابطے کر رہے ہیں ، وزارت تعلیم قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کر رہی ہے

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

Leave a reply