بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور رجنی کانت 35 سال کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ فلم جیلر میں کام کررہے ہیں، جیکی شروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں رجنی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے. ہم نے ایک ساتھ فلم اتردکشن میں کام کیا اس کے بعد ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا لیکن اب میں بہت خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ رجنی کانت ایک بہت ہی نفیس اور پیار محبت بانٹنے والے انسان ہیں. ہم دونوں ایک ساتھ جب کام کررہے تھے تو ایک روز ایسا ہوا کہ رجنی کانت کا کام ختم ہو گیا اور وہ گھر جانے کےلئے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے ، پھر وہ ایک دم واپس آئے.
مجھے کہنے لگے کہ سوری میںآپ کو خدا حافظ کرنا بھول گیا تھا ، اس لئے واپس آیا ہوں خداحافظ کہنے اور یہ بتائیے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ رک جائوں تو میںرک سکتا ہوں. رجنی کی یہ بات سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ، وہ ایک بہت ہی بہترین انسان ہیں ہماری دوستی کو کئی سال بیت چکے ہیں لیکن آج بھی رجنی کانت ویسے کے ویسے ہی ہیں.” ویسے ہی نفیس اور پیار بانٹنے والے انسان.”