جيکب آباد : زمان پارک میں پی ٹی آئی نے بداخلاقی اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی ہے- ڈاکٹر اے جی انصاری

جيکب آباد،باغی ٹی وی(ویب نیوز)زمان پارک میں لکی عمرانی سرکس میں مولانا فضل الرحمان کی ڈمی بناکر توہین کرنا پی ٹی آئی کی بداخلاقی اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے۔جے یو آئی کے کارکن اٹھے تو یوتھیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا اجلاس سے خطاب ،جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں عمرانی لکی سرکس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈمی بناکر توہین کرنا بداخلاقی،شرمناک عمل اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے ۔ہمارے مرشد اور عالم دین کی کردار کشی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے،انہوں کے کہا مولانا فضل الرحمان نے عمران خان اور چیف جسٹس کی گٹھ جوڑ کا جو بھانڈا پھوڑا ہے اس لئے عمران خان پریشان ہو گئے ہیں ،جے یو آئی کے امیر نے کہا کہ اگر جے یو آئی کے کارکنان میدان عمل میں نکلے تو یوتھیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ اس حرکت کے پیچھے جو سابق جرنیلی ٹولہ ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بداخلاقی کرنے کا فوراََ ازالہ کیا جائے ورنہ جے یو آئی کا مرکزی اجلاس جو اسلام آباد میں جاری ہے انکے فیصلہ کا انتظار ہے جے یو آئی کے جیالے سروں پرکفن باندھ کر جب میدان میں نکلیں گے تو ہر طاقت تنکے کی طرح بہہ جائے گی۔

Leave a reply