سعودی عرب میں تبدیلی آگئی

0
52

جدہ میں عالی شان سرکاری سطح پر محفل موسیقی سعودی عرب میں تبدیلی آگئی

باغی ٹی وی : سعودی میں جدت پسندی کاسفر جاری ہے جس سلسلے کی ایک اہم کڑی سامنے آئی ہے کہ سعودی دارالحکومت الریاض میں محفل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرونا کے باعث اجتماعات کی پابندیوں سلسلہ ختم کیا جارہا ہے . سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے محافل میں کرونا ایس اوپیز پر رعمل درآمد کا بھی خاص اہتمام کیا ہے۔

اس محفل موسیقی میں شریک شائقین اور فن کاروں کے لیے شرط لگائی گئی کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔
ایک خصوصی ایپ کا بھی اہتمام ہے جس پر تمام شائقین اپنی رجسٹریشن کروائیں گے اور ویکسین لگانے کی تصدیق کروائیں گے .

الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کےجوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جدہ میوزک فیسٹیول میں مملکت کے آس پاس کے سعودیوں کو راغب کیا گیا۔سامعین نے گرمی کے باوجود کنگ عبد اللہ اسپورٹس سٹی کو بھر دیا ،
https://twitter.com/Turki_alalshikh/status/1400493855053692929?s=20
اس محفل میں پرفارمر گلوکاروں سے سعودی شائقین نے والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا . سعودی معاشرے میں اس طرح کی کھلی محافل پہلی دفعہ ہوئی ہیں‌جس کہ سعودی عرب جیسے مذہب اور کنزویٹو معاشرے میں نیا ہے اور محمد بن سلمان کے اس سلسلے کی کڑی ہے جس میں‌ سعودی عرب کو نئے خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں

Leave a reply