کراچی: محکمہ موسمیات نے موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گاریڈارخیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جب کہ کوئٹہ ،گوادر اورلاہور میں بھی ریڈارلگایا جائیگا،ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب بھی کی جائےگی۔
2 ریڈارخیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ،گوادر جبکہ ایک ریڈار پنجاب کے شہر لاہورمیں نصب کیا جائیگا، کراچی میں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ریڈاراسٹیشن موجود ہے300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں سے سب سے زیادہ 105 بلوچستان میں لگائے جائیں گے، دیہی سندھ/ بشمول کراچی میں 85، خیبرپختونخوا میں 75 جبکہ پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔
کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
جدید موسمیاتی آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے، پاکستانی انجینئرز کے علاوہ غیرملکی ماہرین منصوبیکی تکمیل میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے مزید موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا جس پر14ارب روپے پاکستانی (50 ملین ڈالرز)کی لاگت آئے گی۔
ڈی جی میٹ صاحبزاد خان نے کہا کہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے اور جدید آلات کےفعال ہونے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے جس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں بشمول بارش، ہواں،طوفانوں اورسمندر میں متفرق سرگرمیوں کے علاوہ ہوابازی کی صنعت سے متعلق بھی استفادہ کیا جائے گا۔
حافظ سعد رضوی کو 4 سال، اشرف جلالی کو 14 سال کی سزا
واضح رہے کہ اس سے قبل بادل میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار کراچی میں 2019 میں نصب کیاگیا تھا۔