جدید ٹیکنالوجی پارلیمنٹ میں منصوبہ بندی کےعمل کوبہترکرے گی،عارف علوی

0
36

صدرعارف علوی کی زیرِصدارت پارلیمنٹ کوسائبرصلاحیتوں سے لیس کرنے کے منصوبے پراجلاس ہوا ہے،

صدرمملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے آٹومیشن کاعمل جنوری 2023ء تک مکمل کرنے کی ضرورت ہے، عمل کی ڈیجیٹلائزیشن سے دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے عمل میں بہتری آئے گی، جدید ٹیکنالوجی پارلیمنٹ میں منصوبہ بندی، نگرانی اور کنٹرول کے عمل کومزید بہتربنائے گی، اراکین پارلیمان کو آئی ٹی کے جدید ترین لوازمات سے ڈیٹا اورفائلوں تک آسان رسائی مہیا ہوگی،
صدر مملکت نے منصوبے پروزارت آئی ٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے، اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے.

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اجلاس کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اورپیش رفت پربریفنگ دی ہے، ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبے کیلئے چارسال کے لئے 1950 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے، رواں سال منصوبے کے لئے 120 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، پروجیکٹ اسٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اخبارات میں اشتہاردے دیا گیا ہے،

Leave a reply