مزید دیکھیں

مقبول

پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور...

جامعہ حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے...

ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے امریکی...

پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پیش رفت

پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری...

امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ...

جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اعلان کیا ہے کہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیے گئے بازیابی آپریشن میں تمام یرغمالی مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے اور 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا اور جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ ٹرین میں تقریباً 440 مسافر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ انتہائی دشوار گزار تھا اور دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں سمیت یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ فوری طور پر شروع کیے گئے بازیابی آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، فرنٹیئر کور اور اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نے حصہ لیا اور مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا اور پھر بوگی بہ بوگی کلیئرنس کرتے ہوئے تمام 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم آپریشن سے قبل دہشت گردوں کی بربریت کے نتیجے میں 21 مسافر شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ، فرنٹیئر کور کے 4 جوان بھی شہید ہوئے، جن میں سے 3 کو قریبی چوکی پر اور 1 کو آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ علاقے اور ٹرین کی کلیئرنس کر رہا ہے اور آپریشن کے دوران منتشر ہونے والے مسافروں کو بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کسی کو بھی شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔ جعفر ایکسپریس واقعے نے گیم کے رولز تبدیل کر دیے ہیں۔ ان دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو ٹولیوں میں بٹھایا ہوا تھا اور ان کے درمیان خودکش بمبار موجود تھے۔ سکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے چند منٹوں بعد ہی بھارتی میڈیا پر گمراہ کن رپورٹنگ شروع ہو گئی، جس میں پرانی تصاویر، ویڈیوز اور اے آئی ویڈیوز نشر کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص سیاسی عناصر بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر متحرک ہو جاتے ہیں اور دہشت گردی کے لیے بے بنیاد جواز پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی قربان کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں