اوچ شریف:جگ پورہ ،سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف کے علاقے جگ پورہ میں نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں کا غلیظ تعفن زدہ پانی گلیوں میں جمع ، گھروں کی بنیادوں سمیت زیر زمین پینے کے پانی میں شامل ، مکانات زمین بوس ہونے کا خدشہ ، مکین گٹروں کا بدبودار تعفن زدہ غلیظ پانی پینے پر مجبور ، گردوں اور یرقان سمیت متعدد موذی امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ، اہل علاقہ شدید تشویش و پریشانی اور ذہنی کوفت کا شکار ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف کے گنجان آباد علاقے جگ پورہ میں ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں کا غلیظ تعفن زدہ پانی گلیوں میں جمع ہے جو نہ صرف مکانات کی بنیادوں میں داخل ہو کر انہیں بوسیدہ کرتے ہوئے ان میں دراڑیں ڈال رہا ہے جس سے مکانات زمین بوس ہونے کے خدشات ہیں بلکہ زیر زمین پینے کے پانی میں بھی شامل ہو گیا ہے مکین گٹروں کا گندہ تعفن زدہ غلیظ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے ان کے گردوں اور یرقان سمیت دیگر متعدد موذی امراض کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وہ شدید پریشانی اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں انہوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر حکومتی اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply