جہانگیر ترین کی مشکلات میں ہونے والا ہے اضافہ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
70

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جہانگیر ترین کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل ہر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ آپ نے جو خبر بریک کی اس پر بات کرتے ہیں، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور انکی فیملی کے اکاؤنٹ کی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ خبر اے آر وائی کی ہے، اے آر وائی میں میرے دوست ہیں سارے انہوں نے اس خبر کو میرے ساتھ شیئر کیا، انکی خبر چلنے کے بعد میں نے ٹویٹ کی، جنہوں نے ٹی وی نہیں دیکھا تھا انہوں نے سمجھا کہ یہ خبر میری ہے،حالانکہ یہ خبر انکی تھی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہو یہ رہا ہے کہ دو ادارے ایس ای سی پی اور ایف آئی اے انہوں نے جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ الزام میں تحقیقات شروع کر دی ہیں،42 ملین سے زیادہ کا اماؤنٹ ہے جو جیٹ کو پے ہوا کراچی میں ،اور کہا جاتا ہے کہ یہ انہوں نے یوز نہیں کیا، انکے پاس اپنے جہاز تھے، یہ پیسے باہر نکالے گئے،اور اس میں جو انکوائری اب ہو رہی ہے اس میں کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں ڈی ایچ اے، بحریہ انکو بھی خط لکھے گئے ہیں کہ انکی کون کونسی پراپرٹیز ہیں، جہانگیر ترین انکے بیٹے، وائف سب کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے، میرے پاس لسٹ موجود ہے جو سب کو گئی،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ حکومت شاید اب جہانگیر ترین پر ایزی ہو گی،جہانگیر ترین آئیں گے اور دوبارہ جہاز اڑائیں گے لوگوں کو ٹھنڈا کریں گے، اسکے بعد لگتا ہے کہ اب جہانگیر ترین کا آنا بہت مشکل ہے، اس کو انہوں نے شوگر منی سیلنگ کی ہے، کہا یہ شوگر مافیا نے پیسہ کمایا اسکی منی لانڈرنگ کی گئی، دو دن پہلے عمران خان کا انٹرویو تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جہانگیر ترین کا نام دیا میں نے کہا کہ وہ اس میں رسپانسبل نہیں ہے، پھر جہانگیر ترین نے فورا شو میں آ کر شکریہ کا میسج عمران خان کو پہنچایا کہ تھینک یو بتاؤ میں آؤن کہ نہ آؤں، اب یہ رپورٹ آ گئی ہے، گورنمنٹ نے دکھائی سجی اور ماری کھبی ہے، اب جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف تحقیقات،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

Leave a reply