جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت عوامی تحریک انصاف بنانے کا عندیہ دے دیا

0
37

جہانگیرخان ترین نے علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری اور چوہدری سرور کے ہمراہ پاکستان کی سیاست میں نئے انداز کے ساتھ اُبھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی کے باوثوق ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ نئی سیاسی جماعت کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے.

ذرائع نے بتایا: جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام "عوامی تحریکِ انصاف ” کثرتِ رائے سے تجویز کیا جا چُکا ہے.

عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے میں جہانگیر خان ترین کے دیرینہ ساتھیوں علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری، اور چوھدری سرور کیساتھ اسحاق خاکوانی و دیگر نامور سیاسی شخصیات کا مکمل تعاون شامل ہے.

اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پارٹی پرچم تین رنگ کا ھو گا جس میں سُرخ، سفید اور سبز رنگ شامل ہے جبکہ انتخابی نشان ابھی زیرِ غور ہے.

بہت سے دوستوں نے سوال اُٹھایا کہ جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت اپنی جگہ بنانے میں کہاں تک کامیاب ہو گی ؟

ان کے لیئے عرض ہے ق لیگ کے پرویز الہی 10 نشستوں کے ساتھ آج وزیرِ اعلٰی ہیں، ایم کیو ایم ہمیشہ سے اقتدار میں ہی نظر آئی ہے جے یو آئی ف نے صرف دو نشستوں کے ساتھ کنگ میکر کا کردار ادا کیا اور عمران خان کی حکومت گِرا دی.

عوامی مسلم لیگ صرف ایک نشست کے ساتھ اہم وزارت پر براجمان رہی لہذا جہانگیر ترین کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ترین وہ شخص ھے جس نے 28 سالہ پُرانی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے مُردہ گھوڑے میں جان ڈال دی تھی اور اُسے زمین پر سے اُٹھا کر مسندِ اقتدار پر لا بٹھایا اور جہانگیر ترین بادشاہ گٙر کہلایا تھا.

واضح رہے کہ: جہانگیر ترین گروپ کے تمام ممبران عوامی تحریکِ انصاف کا حصّہ ہوں گے اس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں نے جہانگیر ترین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

2023ء کے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی جہانگیر ترین باضابطہ طور پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد میں عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے کا اعلان کرینگے.

Leave a reply