fbpx

جہانگیر ترین اور وزیراعظم کے مابین ملاقات کیلئے کوشش جاری

جہانگیر ترین اور وزیراعظم کے مابین ملاقات کیلئے کوشش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے مابین رابطے اور ملاقات کی کوششوں میں تیزی آ گئی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی ہے،جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ، گورنر پنجاب نے راجہ ریاض کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم سے وفد کی ملاقات کی پوری کوشش کروں گا ، آپ کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، گورنر پنجاب چوھدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن سازشیں کر رہی ہے لیکن یہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگتے ہیں، راجہ ریاض نے گورنر پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا،گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ انصاف ہو گا،

واضح رہے کہ جہانگیر ترین پر مقدمے درج ہو چکے ہیں جس کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی و رہنماؤں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا اور وہ رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے ، عدالت پیشی کے موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں رہیں گے لیکن انصاف کیا جائے، رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کے لئے خط بھی لکھا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.