fbpx

جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں شرکت کا اعلان کرکے ش لیگ کی امیدوں پرپانی پھیردیا

لاہور:جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں شرکت کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےاتوارکی شب پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کےارکان کوعشائیہ دیا جائے گا،

تفصیلات کےمطابق بجٹ اجلاس سےایک روزقبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں جہانگیر ترین گروپ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کااس معاملے پر غیر رسمی اجلاس ہوا، مشاورت کے بعد ارکان کی اکثریت نے عشائیےمیں جانے پرزور دیا۔

اس حوالے سے جہانگیرترین گروپ کےارکان کا کہناتھا کہ کیسز میں ریلیف مل رہا ہے جبکہ گروپ کے تمام ارکان کو بجٹ میں اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہےاس لیےکوئی وجہ نہیں کہ عشائیےمیں شرکت نہ کی جائے۔

ادھر دوسری طرف ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کے ان دعووں کوبہت ٹھیس پہنچی ہے جویہ خیال کررہے تھے کہ جہانگیرترین گروپ وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کے خلاف ش لیگ کی حمایت کرے گا