fbpx

جہانگیر ترین نہایت قابل عزت شخصیت ہیں،سیدعمران شاہ

اسلام آباد:پرسنل سیکرٹری ٹو جہانگیر خان ترین سید عمران شاہ کا تفصیلی میڈیا سے اظہار خیال میں نے پاکستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں اور شہروں کا وزٹ کیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان ، بہاولپور کا نام بھی سنا تھامیں نے زندگی میں پہلی بار لودھراں کا نام 2015 کے انتخابات میں جہانگیر خان ترین کے انتخابات میں سنا تھا۔
جہانگیر ترین وہ عظیم ہستی ہے جس کی وجہ سے لودھراں کو پوری دنیا میں پہچان ملی۔ میں اس بات کا چشم دید گواہ ہوں کہ پوری دنیا میں لودھراں کو پہچان جہانگیر ترین نے دی ہے،سیدعمران شاہ

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کےلودھراں والوں نے ہمیشہ جہانگیر ترین کو محبت دی اور انہیں دینی بھی چاہیے تھی اور ہمیشہ احسان مند بھی رہنا چاہئے کیونکہ زندگی میں پہلی بار اگر ٹی وی میں بار بار لودھراں کا نام چلا وہ جہانگیر ترین کی وجہ سے۔جہانگیر ترین نے پہچان کے ساتھ ساتھ لودھراں کے لوگوں کی تقدیر بدل دی۔ یہاں سماجی کاموں اور غریب لوگوں کی جو خدمت جہانگیر ترین نے کہ وہ سب جانتے ہیں جو تعلیمی معیار جہانگیر ترین کے ادارے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں کا ہے وہ شاید کراچی لاہور اسلام آباد کے سکولوں سے کم نہیں ہے۔لودھراں کی 30/35 سال سیاسی تاریخ میں پہلی بار تھانہ کچہری اور چٹی دلالی ڈیروں کی سیاست کا خاتمہ بھی جہانگیر ترین کی وجہ سے ہوا اور جو لوگ روایتی سیاست دانوں کے سامنے بیٹھنے سے ڈرتے تھے آج انکے سامنے سینہ تان کر اپنا حق مانگتے ہیں۔ اگر جہانگیر ترین لودھراں سے سیاست نہ کرتا تو آج میرے خیال میں لودھراں کا کہیں دور دور تک نام و نشان نہ ہوتا۔اگر کوئی شخص آج جہانگیر ترین کی لودھراں کے لئے خدمات یا احسانات کو جھٹلاتا ہے تو اس سے بڑا احسان فراموش کوئی نہیں ہوگا اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جہانگیر ترین کو لمبی عمر عطاء فرمائے اور انہیں ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے آمین،سید عمران شاہ پرسنل سیکرٹری ٹو پولیٹیکل جہانگیر خان ترین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.