جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی بینکنگ کورٹ لاہور میں جعلی بینک اکاوَنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت پہنچے جہاں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ جہانگیر ترین کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شامل تفتیش ہوچکے ہیں، بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہر ملزم کا کردار بتایا جائے اور تحقیقات صاف شفاف ہونی چاہیے۔ وکیل نے کہا عدالت کورورنا وائرس کے حالات جانتی ہے، لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
سیشن کورٹ سے ضمانت کے بعد بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ سجاد نے عدالت میں دلائل دیئے ،وکیل جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ ہم مزید اگلے ہفتے میں کچھ دستاویزات تفتشی افسر کو دیں گے ،ایف آئی اے وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ایف آئی اے نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا عدالت نے دائرہ اختیار پر ایف آئی اے اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم قانون سے بھاگ نہیں رہے اور نہ بھاگیں گے، میں عدالت سے انشاءاللہ سرخرق ہوں گا جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا،اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کیسز کی انکوائری کے لئے شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو اور نہ ہی جو کسی کی فون کال پر کام کرے۔ پی ٹی آئی ہماری پارٹی ہے، ہم اسی میں ہیں اور رہیں گے ۔ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں یہاں آئی، اور دستخط ہوئے، پاکستان تحریک انصاف میری اور ہم سب کی جماعت ہے. ہم اس میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے.
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
ن لیگ جہانگیر ترین سے رابطہ کریگی یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
جہانگیر ترین کے ساتھ اراکین اسمبلی عدالت جانے پر حکومت کا ردعمل بھی آگیا
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا