جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی

0
157

جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی

جہانگیر ترین اور علی ترین بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے ،وکیل جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہوں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی،

جہانگیر ترین کے ہمراہ 6ایم این اے اور20سے زائد ایم پی اے عدالت پہنچے جہانگیر ترین کےہمراہ راجہ ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز بھی تھے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، ایم پی اے نذیر چوہان، اسلم بھروانہ بھی موجودتھے خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا بھی ہمراہ تھے افتخار گوندل، سلمان نعیم، امین چوہدری سمیت مشیر اجمل چیمہ بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چودھری اور عمران شاہ بھی موجو دتھے

عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سواسال سے وزیراعظم ہاوَ س نہیں گیا، نہیں معلوم میرے خلاف ایسا کچھ کون کررہا ہے؟ میر ے خلا ف بےبنیاد الزامات لگا کرساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی،پہلے کاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اورپھر سیاست میں قد م رکھا،میں انکم ٹیکس دیتاہوں ،مالی معاملات میں شفاف ہوں ،میرے خلاف 3مقدمات ہیں ان میں شوگر مل کاذکر نہیں ہے،

تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم آگے کےلائحہ پر مجبور ہوجائیں گے،ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں،آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے 40ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں،

اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ چند دن دے دیں پھرسب کچھ سامنے لےآئیں گے،آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے،ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھرسب کچھ سامنے لے آئیں گے ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، نہ ہی بلیک میل کررہے

جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا

وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان

حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار

کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی

وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا

جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟

ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات

جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آنیوالے اراکین پارلیمنٹ نے کس سے رابطے کا فیصلہ کر لیا؟ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ

سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری

Leave a reply